نووا سٹی پشاور، پشاور ڈویژن کے ممبران کے لیے قرعہ اندازی، تینوں کیٹگریز کے پہلے الاٹی کو عمرےکےدو ٹکٹ دیئے گئے، قرعہ اندازی کےلیے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے بٹن دبایا

 

اسلام آباد (پی این آئی) نووا سٹی پشاور، پشاور ڈویژن کے لیے ممبران کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد میں منعقد کی گئی، نووا سٹی پشاور، پشاور ڈیژن کی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق 125 گز، 250 گز، اور 500 گز کے پلاٹس کی قرعہ اندازی میں پہلا نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو عمرے کے دو دو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔

 

 

 

نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضال نے قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ حاصل کرنے والے تینوں خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق 125 گز کے پلاٹ کی کیٹگری میں عمرے کے دو ٹکٹ جنید اقبال اسلام آباد، 250 گز کی کیٹگری میں سیف اللہ پشاور اور 500 گز کی کیٹگری میں عمرے کے دو ٹکٹ جمشید علی پارا چنار کو دیئے گئے۔

یہ بات اہم ہے کہ عمرے کے ٹکٹوں کی قرعہ اندازی کا آغاز پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے بٹن دبا کر کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےپاکستان سویٹ ہوم کے چیف ایگزیکٹو زمردرخان نے نووا سٹی پشاور ، پشاور ڈویژن کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ قرعہ انداز ی کے ذریعے نئے ممبران کو عمرے کے ٹکٹ دینا ایک نئی اور خوبصورت روایت ہے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ جس طرح نووا سٹی، نووا ڈویژن کی انتظامیہ اس حوالے سے ایک نئی روایت قائم کر رہی ہے اسی طرح کی انتظامیہ ممبران کی توقعات کو پورا کرتے ہوئے ایک شاندار پراجیکٹ تعمیر کرے گی۔خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نئی نسل کا مستقبل محفوظ بنانے کے حوالے سے پاکستان سویٹ ہوم اور اس کے چیف ایگزیکٹو زمرد خان کا نام اب ہماری تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پاکستان سویٹ ہوم میں جس طرح تحفظ کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے گئے وہ دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نووا سٹی پشاور، پشاور ڈویژن جیسے شاندار منصوبے پو پشاور خیبر پختونخوا کے لیے ایک نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ نووا گروپ کے چیئرمین جنید افضل نے خیبر پختونخوا میں بڑی سرمایہ کار کے ثابت کر دیا ہے کہ اب وہاں حالات سازگار اور کاروبار کے موافق ہیں۔

 

 

نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نووا پاکستان میں نئی تعمیراتی ٹیکنالوجی لانے کے ساتھ ساتھ تعمیرات کے شعبے میں نئی روایات قائم کر رہا ہے، بہت جلد پاکستان میں عوام اس دعوے کا ثبوت دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نووا پشاور سٹی، پشاور ڈویژن ایک ایسا منصوبہ ہوگا جس کی اس سے پہلے یہاں مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر چوہدری جنید افضال نے نووا سٹی پشاور، پشاور ڈویژن میں پاکستان سویٹ ہوم قائم کرنے کے لیے جگہ مختص کرنے کا اعلان کیا۔

 

 

یہ بات اہم ہے کہ نووا سٹی پشاور، پشاور ڈویژن میں تعلیم کا نظام نووا سٹی سکول ی انتظامیہ چلا رہی ہو گی۔اس کے بعد بیلٹنگ کا آغاز کیا گیا اور ہر کیٹگری میں پہلا نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو عمرے کے دو دو ٹکٹ دیئے گئے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے اس تقریب میں خصوصی یونیفارم پہن کر کیڈٹ مارچ کیا، بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کیے اور تائیکوانڈو کی پرفارمنس بھی دی، تقریب کے آخر میں ہائی ٹی سے پہلے یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں