’’جب آئے گا عمران ، سب کی جان ، بنے گا نیا پاکستان‘‘ مشہور ترین ترانہ لکھنے والا شاعر بھی باغی ہوگئے

اسلام آباد (پی این آئی)جب آئے گا عمران خان ، سب کی جان ، بنے گا نیا پاکستان کے خالق مظہر نیازی بھی باغی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے مشہور شاعر مظہر نیازی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے ترانہ 2013کے الیکشن کے دوران لکھا تھا ، عطاء اللہ عیسی نیازی سے میرے تعلق ہیں وہ گانے گاتے رہتے ہیں ، انہوں نے مجھے فرمائش کی کہ میں عمران خان کیلئے گانا تیار کرنا چاہتا ہوں آپ مجھے ان پر ترانہ لکھ کر دیں ، عطاء اللہ عیسی کا کہنا تھا کہ

آپ میانوالی کے ہیں ، وہ بھی میانوالی کے ہیں میرے خیال میں آپ اس ترانے کو زیادہ بہتر طریقےسے لکھیں گے ۔ مظہر نیازی کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ سے میں عمران خان سے ملنے کی کوشش کر رہاہوں لیکن ان دس سالوں میں میری ان سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی ، ایک دو دوستوں سے کہہ کر ٹائم بھی لیا لیکن عین وقت پر وزیراعظم عمران خان کے شیڈول کے باعث ملاقات نہیں ہو سکی ، اب میں ان سے ملاقات کا سوچتا ہوں تو کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے

اس لیے ملاقات ممکن نہیں رہی ۔ مظہر نیازی کا کہنا تھا کہ جب میں ترانہ لکھا تھا تو محسوس ہوتا تھا کہ تبدیلی آئے گی لیکن جیسا میں نے سوچ تھا ویسا بالکل بھی نہیں ہوا ، مہنگائی جب آسمانوں سے باتیں کرنے لگی تو لوگوں نے سوال کرنے شروع کر دیے جس سے مجھے بھی ایسے لگا کہ جو ہم نے لکھا ہے کہ اس کے معیار کے مطابق وہ پورا نہیں اترے ، انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ہمارے لکھے کا بھرم تو رکھ لیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کیلئے پیغام دیا ہے کہ شاعر کا کام

حکومت بنانا نہیں ہوتا بلکہ اس کا کام خیال دینا ہوتا ہے ، لوگوں کی تنقید سر آنکھو ں پر ہے لیکن ہماری عوام میں حوصلہ بھی نہیں ہے آپ نے جس طرح باقی حکومتوں کو پانچ سال دیے ہیں ، آپ اس حکومت کو بھی پانچ سال دے کر دیکھ لیں اگر وہ عوام کے معیار کے مطابق نہیں چلتے تو پھر یہ حکومتی ارکان کی کمزور ہوتی ہے اسے آپ شاعر کی کمزوری نہیں کہہ سکتے ۔ مظہر نیازی کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ عمران خان کے آنے سے پہلے سے پاکستان بہت بہتر ہو جائے گا لیکن وہ نہیں ہو سکا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close