یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی بار جدید ترین جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد(پی این آئی ) یوم پاکستان کی پریڈ میں پہلی مرتبہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے 10 سی کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی اور ائیرچیف مارشل ظہیراحمد کی سربراہی میں منفرد انداز میں صدر مملکت کو سلامی دی۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں فضا جنگی طیاروں کی گھن گرج اور نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی، جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی پہلی بار پریڈ میں جلوہ گر ہوئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر

سدھو نے ایف 16 طیارے کے ذریعے صدر مملکت کو سلامی پیش کی، جن کے ہمراہ جے 10 سی طیارے موجود تھے، جے ٹین سی نے ایف سکسٹین طیاروں کے ساتھ خوبصورت انداز میں صدر کوسلامی پیش کی۔فلائی پاسٹ میں پاک بحریہ کے جہازوں سمیت جنگی جہازوں جے ایف سیون ٹین تھنڈر، جےایف سکسٹین، میراج طیارے، ضرار طیارے،ایف سیون پی جی ،ایف سیون پی ، قراقرم ایگل تھری طیاروں نے بھی حصہ لیا۔فضائی سرحدوں کے نگہبانوں نے ایروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ کیا

اور دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے شیردل طیاروں نے آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھیرے۔شیردل طیاروں قومی پرچم کے سامنے سبز رنگ سے خطرناک اسٹنٹس دکھائے جبکہ خوبصورت فورمیشن اور رنگوں کے ساتھ دشمنوں کے دل پر ضرب لگائی۔پریڈ میں فضاوں کوتسخیر کرنے والےکمانڈوز نے پیراٹروپنگ کا شاندارمظاہرہ کیا تو حاضرین داد دیئے بغیرنہ رہے سکے جبکہ فری فال کےشاندارمظاہرے میں پاکستان آرمی کی شہباز ٹیم، نیوی کی سیگلز ٹیم ،ائیرفورس کی شاپر ٹیم نے حصہ لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close