پاکستان میں 2 سال بعد کورونا سے ہلاکت کے بغیر پہلا دن

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں تقریباً دو سال بعد پہلا روز ہے جس میں عالمی وبا کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 443کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.28 فیصد رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 333 ہو چکی ہے جبکہ 15 لاکھ 22 ہزار 862 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close