تحریک عدم اعتماد کے معاملات بہت آگے جاچکے ہیں، سینئر صحافی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(پی این آئی)معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد والے معاملات بہت آگے تک جا چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں معاملات بہت آگے تک جا چکے ہیں، وزیراعظم اس وقت بہت جوش میں ہیں اور اسی جوش میں تقریریں کر رہیں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ایک جگہ فرما رہے تھے کہ نواز شریف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بڑی تعریف کرتے تھے لیکن اپنے بھائی اور مریم نواز کے ماضی والے بیابات اٹھا کر دیکھیں جس میں انہوں نے فوج مخالف بیان دئیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close