مولانا فضل الرحمٰن نے ایم کیو ایم کو پیشکش کر دی، حکومتی اتحاد ٹوٹنے کا امکان

کراچی (پی این آئی) سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دی ۔ ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم آفس سے مطمئن ہو کر جا رہے ہیں۔

 

موجودہ حالات پر اپوزیشن اور ایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،عمران خان تنہا ہوچکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے،عمران خان اور ان کے جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتےہیں،پی ٹی آئی والے سر تا پا وں تک منکرات سے بھرے ہوئےہیں،عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close