23 مارچ کو موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی‎

اسلام آباد (پی این آئی )منگل کے روز ملک کے بیشترمیدنی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں خشک رہے گا۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت 05سے07ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترمیدنی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ شام/رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ۔ ملک کے بیشتراضلاع میں دن کے درجہ حرارت 05سے07ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close