چودھری نثار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خبریں ، حکومتی وزیر کا بھی موقف سامنے آگیا

اسلام آباد( پی این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار سے متعلق خبروں کو بلا جواز قرار دیدیا۔ مریدکے میں نئے والٹن ایروڈروم کا سنگ بنیاد ر رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں داخلے پر عائد پابندی مارچ میں ایاسا کے آڈٹ کے بعد اٹھنے کا امکان ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نئےوالٹن ایروڈروم اور اکنامک زون کی تعمیر کا کام ایک سال میں مکمل کروائے گی۔ عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں، اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں