ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے کب علیحدہ ہو جائیں گی ، تہلکہ خیز پیش گوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ 23 اور 24 مارچ کے بعد ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت سے الگ ہوکر اپوزیشن میں آنے کا اعلان کریں گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق جاری کردہ بیان میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ 28 مارچ سے پہلے عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں اور انکو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، عمران خان کو اڈیالا جیل یا تو پھر خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔منظور وسان نے کہا کہ عوام،اپوزیشن اور اتحادیوں کا پہلا ہدف

عمران خان کو ہٹانا ہے، ہوسکتا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد کیئر ٹیکر حکومت بنے، شہباز وزیراعظم ہوں گے اور پھر عام انتخابات کروائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس دیر سے بلوانے کا مقصد عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے اور اب عمران خان کا کھیل ختم ہوچکا ہے، حلوہ تیار پڑا ہے دیکھتے ہیں کھاتا کون ہے، مولوی کا بھی زور ہے اور ہم بھی تیار ہیں۔مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جنوری، فروری اور مارچ یہ تین ماہ میں کھچڑی پکے گی، اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close