میں اگلے دو ہفتوں میں بلاول کو پاکستان کا وزیرخارجہ دیکھ رہا ہوں،اعتزازاحسن کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نےدعویٰ کیا ہے کہ میں اگلے دو ہفتوں میں بلاول کو پاکستان کا وزیرخارجہ دیکھ رہا ہوں ، اینکر پرسن نے سوال پوچھ لیا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا اتنا بڑا عہدہ سنبھال سکتے ہیں ، انکا تجربہ اور عمر ابھی کم ہے اس کے جواب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی والدہ بے نظیر بھٹو ان کی عمر میں پاکستان کی وزیراعظم تھیں ۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے اس کے خلاف لگتا ہے جو اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے اور کوئی بھی رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نا اہل نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور جو کچھ نہیں ہو رہا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ اعتزاز احسن نے تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ

کوئی بھی رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نا اہل نہیں ہوسکتا اور آرٹیکل 63 اے صرف اس کے خلاف لگتا ہے جو اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے تاہم ان کا ووٹ پارلیمنٹ میں تسلیم کیا جاتا ہے اور الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے تک ووٹ ڈالنے والا ممبر رہتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایک بڑا سنگین معاملہ سامنے آیا اور کہا گیا کہ اسلام آباد میں ہونے والا او آئی سی اجلاس کو کو روک دیں گے تاہم پھر حکومت نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ او آئی سی کے حوالے سے حکومت پر

دباؤ ڈالنے سے گریز کیا۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض کیا کہہ رہے تھے کہ ہمارے پاس 24 بندے موجود ہیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس اتنی ٹکٹس نہیں ہیں جتنے بندے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو سودے بازی ہورہی ہے، آپ پیسے پر بک جاو یا پھر الیکشن ٹکٹ پر ، کہلائے گی تو یہ سودے بازی ہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close