مریم نواز کا سوات میں جلسہ منسوخ کر دیا گیا اہل سوات سے معزرت کی وجہ کیا بنی؟

سوات (پی این آئی) سوات میں مسلم لیگ نواز کا جلسہ اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے جس سے مریم نواز خطاب کرنے والی تھیں۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جلسے کے التواء کے حوالے سے لکھے جانے والے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی،

سوات گراسی گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی صحت و تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار کے باعث ڈاکٹرز نے سفر سے منع کیا ہے، خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں سوات کے دورے کے موقع پر گراسی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے والی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں