مولانا فضل الرحمٰن اچانک کہاں پہنچ گئے؟ کس سے ملاقات کریں گے، حکومت کیلئے بڑی پریشانی

کراچی(پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، ان کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم دورہ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اورکل اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔

 

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں آپ کی حمایت نہیں بلکہ آپ کو ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے پاس کراچی کا بڑا مینڈیٹ ہے، ہمارے بغیر جمہوریت قدم نہیں اٹھاسکتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیں آپ کی حمایت نہیں بلکہ آپ کو ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے انتظامی، سیاسی اورلسانی طورپرسندھ کو تقسیم کیا ہے، جعلی مردم شماری کے ذریعے ایوان میں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوریت ایکسپائری ڈیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close