لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔۔
وزیرِ صحت پنجاب
یاسمین راشد انتقال فرما گئیں
انا للہ وإنا إلیہ راجعون@MaryamNSharif pic.twitter.com/6OIBODmCkO— Mohsin Butt (@Mohsinbutt2025) March 20, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی خبریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔ یہ خبریں وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انتقال کی خبریں من گھڑت ہیں، مکمل صحت مند اور تندرست ہوں، اپنے آفس میں کام کر رہی ہوں۔
I would like to thank everyone for their prayers and concern.
I am Alhamdolillah quite well and very much alive 😊
Any other news is just fake news.— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 20, 2022
صوبائی وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ میں الحمد للہ بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔انہوں نے لکھا کہ انتقال کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ میں فکر مند ہونے اور دعاؤں میں یاد کرنے پر شکر گزار ہوں، میں بالکل صحت مند اور زندہ ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں