لاہور ایئرپورٹ، طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی سے غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا، ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ زیر تعمیر رن وے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، اپروچ دیکھتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر طیارے کو لینڈنگ سے روکا۔نشاندہی کے بعد پائلٹ طیارے کو اوپر لے گیا، بعد ازاں ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close