تحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن کی کال پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ اسپیکر اسد قیصر کے گھر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروزجمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close