برہنہ ویڈیو اسکینڈل، ملزم نے دو افراد قتل کر دیئے، لرزہ خیز واردات

مانسہرہ (پی این آئی) خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کی برہنہ ویڈیو کچھ عرصہ قبل وائرل ہوئی تھی۔ علاقے کے ڈی ایس پی سراج خان کے مطابق گڑھی حبیب اللّٰہ میں مبینہ طور پر ملزم اجمل نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ سال ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم اجمل نے اسے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اجمل کی تشدد کی برہنہ ویڈیو وائرل کر دی تھی۔ پولیس حکام کا خیال ہے کہ ملزم نے بدلہ لینے کیلئے قتل کیا ہے اور ضمانت پر رہائی کے بعد مبینہ طور پر ملزم اجمل نے بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close