ڈاکٹر رمیش کمار نے شہباز گل کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، کیا مطالبہ کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) ٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خصوصی معاون شہباز گل نے اپنی ہی پارٹی کے اقلیتی رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کو گندی گالیاں دیں۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے وکیل کے ذریعے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 15دن میں میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا معافی نامہ شائع کروائیں اور ہرجانہ ادا کریں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ بصورت دیگر ڈیفیمیشن آرڈیننس کےسیکشن 8 کے تحت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے تھانہ سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست جمع کروا دی ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی میری اور اہل خانہ کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close