پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

لاہور(پی این آئی)نیشنل سیونگز سنٹر (قومی بچت مرکز) کی سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس کا شرح منافع 10.32 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کردیا گیا ہے۔پینشنرز ، بہبود اور شہدا سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 12.24 فیصد سے بڑھا کر 12.72 فیصد کردیا گیا۔

 

ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 10.20 فیصد سے بڑھا کر 11.04 فیصد اور سیونگز سرٹیفکیٹس کا شرح منافع 8.25 فیصد برقرار رہے گا۔نوٹیفیکشن کے مطابق شرح منافع میں اضافے کا اطلاق کردیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں