ملک کے غدار اور بے ایمان لوگ ایک جال میں پھنس رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا کارکنان کے نام پیغام

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے غدار اور بے ایمان لوگ ایک جال میں پھنس رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں صوفی بزرگ شمس تبریزی کا قول بھی شیئر کیا ” چال بازیوں اور چال بازوں کی پریشانی مت لو، اگر کچھ لوگ آپ کو پھنسانے اور تکلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو اللہ انہیں بھی جال میں پھنسا رہا ہے۔

 

گڑھا کھودنے والے خود ہی گڑھے میں گرتے ہیں، کوئی برائی ایسی نہیں جس کو سزا نہ ملتی ہو اور کوئی اچھائی ایسی نہیں جس کو انعام نہ ملے، اس لیے انصاف پر یقین رکھو اور انتظار کرو۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close