اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بعد ملک کا نیا وزیراعظم مسلم لیگ ن سے ہو گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا امیدوار نہیں لائے گی، قومی حکومت شہباز شریف کی تجویز ہے۔
اس پر دیگر جماعتوں سے بات نہیں ہوئی جبکہ مائنس عمران کی تجویز حکومت کی اتحادی جماعتوں اور ان کے ایم این اے نے دی، اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل مسئلہ عمران خان ہے۔انہوں نےکہا کہ عمران خان نے اگلے الیکشن میں دھاندلی کے لیے اصلاحات کرائی ہیں، ہم ان اصلاحات کو تبدیل کر کے صاف و شفاف الیکشن کرائیں گے۔ہارس ٹریڈنگ کے سوال پر بلاول نے کہا کہ کیا ہم مسلم لیگ ن کا وزیراعظم لانے کے لیے پیسے استعمال کر رہے ہیں؟ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ایک دوسرے پر بھروسہ ہے، عدم اعتماد کا انجام جو بھی ہو ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں