فواد چوہدری24 گھنٹے کیلئے وزیراعظم بنے تو کیا کرینگے؟ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ملک چلانا مشکل ہے ،اگر 24 گھنٹے کیلئے ملک کا وزیر اعظم بنا تو کچھ بھی نہیں کرسکوں گا ،پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔فواد چوہدری نے غیر ملکی میڈیا کوایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے کئی سیاسی سوالات کئے ۔ فواد چوہدری نے ایک سوال پر کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے،

24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے دوران انٹرویو کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اس کا نام ‘چھوٹا ڈان گروپ’ رکھ لیں، شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں