بات وزیراعظم کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے، اتحادی جماعت کے رہنما نے مایوسی کا اظہار کر دیا

کراچی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد وفاق میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے حکمران جماعت کے حوالے سے مختلف جزبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اب بات وزیر اعظم عمران خان کے استعفے سے آگے بڑھ گئی ہے۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ اب چیزیں پوائنٹ آف نو ریٹرن پر آگئی ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ آج کی تاریخ تک حکومت کے ساتھ ہیں اور انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخری وقت تک اس چیز کو دیکھیں گے جس میں عوام کی بہتری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close