سندھ ہاؤس، پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ، ایس ایچ او نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے خلاف سندھ ہاؤس کی انتظامیہ اور رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل تھانہ سیکریٹریٹ پہنچ گئے لیکن ایس ایچ او نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے مطابق سندھ ہاؤس پر حملے کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے مقدمے کی درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close