بچے پر تھانے میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

کوئٹہ (آئی این پی)قائمقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس غلام اظفر میسر نے کہا ہے کہ بچے پر پو لیس تھا نے میں تشدد کر نے والے اہلکا روں کو گرفتار کر لیا گیا ہے بلکہ ایسا کر نے والے اہلکا روں کے خلا ف ایف آ ئی آ ر بھی درج کی جا ئے گی، کوئٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ کے باعث چیکنگ سخت کردی گئی ہے23مارچ تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات رہیں گے،سیف سٹی پروجیکٹ کو جلد مکمل کیاجائے گا۔

ان خیلا ت کا اظہا ر انہوں نے جمعہ کے روز کو ئٹہ میں ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی و دیگر کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ قائمقام ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس غلام اظفر میسر کا کہنا تھا کہ پو لیس تھا نہ میں بچے پرتشدد کی ویڈیو کا نو ٹس لے لیا گیا ہے بچے پر تشدد واقعہ 4جولائی 2021ء کا ہے،بچے کو چوری کے کیس میں ایگل اسکواڈ نے گرفتار کیا تھامقامی دکاندار کی کال پر پولیس پہنچی تھی،بچے پر دکان سے چوری کا الزام تھاانہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بچے پر ٹارچر کسی صورت قابل قبول نہیں، بچے پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے جن کے خلا ف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جس تھانے میں بچے پر تشدد کیا گیاہے اسی تھانے میں ہی اہلکاروں گرفتار کرکے رکھاگیا ہے،بچے پر تشدد کی فوٹیج کے معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی بہتری کیلئے کام کیا جارہاہے اس مقصد کیلئے تھانوں کے اندر کیمرے لگائیں گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہبچوں اور خواتین سمیت کسی پر بھی تشدد ناقابل برداشت ہے کو ئٹہ شہر میں تھریٹس کے حوالے سیان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس ہا ئی الرٹ ہے شہر بھر میں حساس مقامات پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں بلکہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس ہیں انشااللہ جلد معاملات معمول کے مطابق آئینگے، انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہواہے مذکو رہ منصو بے پر جلد مکمل کیاجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں