تحریک انصاف کے کارکنان سندھ ہائوس اسلام آباد کا گیٹ توڑ کر اندر داخل، تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر گزشتہ کئی گھنٹوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے منحرف ارکان کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔

 

کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر احتجاج کیا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا۔ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو سندھ ہاؤس سے باہر نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close