سندھ ہاؤس سے حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دو روز قبل سویلین حساس اداروں کو اراکین قومی اسمبلی اور سندھ ہاؤس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔سخت مانیٹرنگ کے بعد سول انٹیلی جنس ادارے نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایک اطلاع ہے کہ

حکومتی ارکان کو سندھ منتقل کیا گیا ہے، سول ایجنسی نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگارہے ہیں۔ حکومتی ارکان کو صبح سویرے مختلف گاڑیوں میں منتقل کیا گیا، تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا۔ اراکین اسمبلی کو سندھ میں متوقع گورنر راج لگانے کے حکومتی فیصلے کے بعد منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close