وادی لیپہ (پی آئی ڈی) پاک فوج کی جانب سے لیپہ میں مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے گزشتہ روز اسی تناظر میں پاک فوج کی جانب سے گاؤں گھی کوٹ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں لوگوں کے مطالبے پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی۔ صاف چشمے سے پائپ لائن بچھا کر سکول کو پانی فراہم کر دیا گیا ہے اس پانی سے اہل محلہ بھی مستفید ہونگے اس کے علاوہ سکول میں بچوں کو ہاتھ منہ دھونے کے لیے واش بیسن بھی لگائے گئے ہیں
اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اہل علاقہ نے پاک فوج، برگیڈ کمانڈر لیپہ اور مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے سکول اور اہلہ محلہ کے مطالبہ پرصاف پانی فراہم کیا اس پر ہم پاک فوج کے تہ دل سے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وادی لیپہ میں لوگوں کی آسانی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے وقتا فوقتاً مختلف پروجیکٹس پر کام کرتی رہی ہے اور کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے پاک فوج یہ کام آئندہ بھی جاری و ساری رکھے گی سکول کو پانی فراہم کرنے پر سکول کے بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں