لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کو نظر انداز کردیا۔لندن میں حسین نواز کے دفتر میں اہم اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد سابق وزیر اعظم باہر آئے تو انہیں پاکستانی صحافیوں نے گھیر لیا۔ اس دوران نواز شریف صحافیوں سے حال احوال پوچھتے رہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اہم اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد گھر روانہ چہرے پر مسکراہٹ آپ سے باتیں ہوتی رے گی تحریک انصاف کے باغی گروپ کے حوالے سے سوال پر جواب pic.twitter.com/6sksRYCBCw
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) March 17, 2022
ایک صحافی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے حوالے سے سوال پوچھا تو نواز شریف اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے اور کہا کہ آپ سے باتیں ہوتی رہیں گی۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھےگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کےہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں