اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو دوسروں کی وکٹیں گرانے کی بات کرتے تھے ان کی خود کی 24وکٹیں گر گئی ہیں۔ احسن اقبال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ جو کپتان ایک گیند سے تین وکٹیں گرانے کی اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہا تھا اگلے ہی سیشن میں پچ نے زبردست ٹرن لینا شروع کیا اور اس کی اپنی 24 وکٹیں گر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے 178 ووٹوں سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا آج ان کے اپنے 10 اراکین نے انٹرویو دے کر ان کی پالیسیوں سے اختلاف کا اظہار کر دیا ہے۔عمران نیازی اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اتحادی بھی اعلان بَرات کا سوچ رہے ہیں،اب وہ وزیر اعظم کے عہدے کے اہل نہیں رہے، انتظامیہ خبردار رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں