ایف آئی اے نےسعودی عرب میں مقیم شہریوں سےبنک فراڈ کرنے والا گروہ دھر لیا

فیصل آباد (آئی ا ین پی ) فیصل آباد شہر میں ایف آئی اے نے شہریوں سے فراڈ کرنے والا گروہ دھر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں مقیم سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جعل سازی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سعودی مقیم شہریوں کو بینک کے نمبر سے مشابہت رکھنے والے نمبر سے کال کرتے اور ڈیٹا اکھٹا کرتے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان سعودی مقیم شہریوں کے بینک اکاونٹس سے انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے رقم نکلواتے رہے۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close