اپوزیشن کی طرف سے ایم این ایز کی خرید و فروخت ، عمران حکومت نے آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ حاصل کرلی، کب سامنے لائی جائے گی؟

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی کی خرید و فروخت کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ حکومت نے حاصل کر لی جو مناسب وقت پر سامنے لائی جائینگی ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دینے کے لئے آمادہ کرنے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے ارکان کو مختلف پرائیویٹ مقامات پر بلا کر ان سے میٹنگ کی جاتی ہیں۔

ان میٹنگ سمیت ارکان کو لگائی جانے والی آفرز کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بن چکی ہیں جو وزیراعظم عمران خان نے حاصل کر لی ہیں ان ریکارڈنگ میں پیسوں کی آفرز واضح طور پر سنی اور دیکھی جا سکتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ہارس ٹریڈنگ کا ریکارڈ حکومت کی جانب سے مناسب وقت پر مناسب فورم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close