انسان ہے یا جن بھوت؟ 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم بھینس کالونی سے پکڑا گیا

کراچی (پی این آئی) یہ کوئی جن بھوت نہیں، واقعی ایک انسان ہے جسے کراچی پولیس نے گرفتار کیا ہے اور اس نے 15ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے موٹر سائیکل لفٹر کو پولیس نے بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ چوری کی موٹر سائیکل 8 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کردیتا تھا۔

پندرہ ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرکے حب منتقل کرنےوالے ملزم کو گزشتہ روز بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ موٹر سائیکل لفٹر آصف نے ویڈیو بیان میں 15ہزار موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب منتقل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ میرا باپ ٹارگٹ کلر تھا جو پولیس مقابلے میں مارا گیا، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان لے جاتا ہوں اب تک 12 گاڑیاں اور 10 سے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں۔ ملزم کے مطابق اُس نے گاڑیاں گلشن حدید ،ماڈل کالونی اور بنگالی پاڑے سے چوری کیں،

آصف نے بتایا کہ وہ اس سے قبل 4 مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں