پاک فوج کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں فری ویٹرنری کیمپس کا انعقاد

عباسپور (پی آئی ڈی) پاک فوج کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں فری ویٹرنری کیمپس کا انعقاد،جی او سی چنار ڈویژن میجر جنرل واجد عزیز کی ہدایت پر آزاد کشمیر بھر میں فری ویٹرنری کیمپس لگائے جا رہے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو مال مویشیوں کی پرورش میں درپیش مسائل کا حل، جانوروں کا مفت معائنہ اور ادویات کی فراہمی ہے۔

ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں کی زیر نگرانی یہ ویٹرنری کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں جن کی عوام میں بہت پزیرائی ہوئی ہے اور مقامی لوگوں نے اس اقدام کو بھرپور سراہا ہے۔ آزاد کشمیر میں ابھی تک عباس پور کے مقام پر فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا ہے اور لوگوں نے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور جانوروں کی کثیر تعداد مفت علاج معالجہ سے مستفید ہوئی ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید 17 مقامات پر فری ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بٹل،نیزہ پیر، شاہکوٹ، نوسہری، جورا، چناری، خورشید آباد، چکوٹھی، رائے کوٹ، بسوتی، نو کوٹ، موجی بازاری، سرداری، حیلمت، کیل، شاردہ اور دودھنیال شامل ہیں۔

پاک آرمی کی یہ کاوش تاریخی اعتبار سے منفرد ہے جس میں عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر جانوروں کے مفت علاج اور جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں