آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پیش کر دی گئی

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے سالانہ رپورٹ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو پیش کر دی۔چیئرمین میں آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ایئر مارشل (ریٹائرڈ)مسعود اختر نے گزشتہ روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں رپورٹ پیش کی۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت آئین و قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے

پبلک سروس کمیشن انتہائی اہم ادارہ ہے جس نے سرکاری اداروں کے لیے ایسے افراد کا انتخاب کرنا ہوتا ہے جنہوں نے مستقبل میں ریاست کے انتظام و انصرام کو چلانا ہے۔پبلک سروس کمیشن آئینی ادارہ ہے جو مکمل طورپر آزاد ہے تحریک انصاف کی حکومت خطہ کے اندر میرٹ کی بالا دستی کے لیے کوشاں ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے تمام تر مواقع مہیا کر رہی ہے پبلک سروس کمیشن اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ایسے افراد کو منتخب کر کے محکموں پر بھیجتا ہے جو ریاست کی ترقی،عوام کی خوشحالی اور عوام کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں حکومت کی خواہش ہے کہ بیوروکریسی میں باصلاحیت اور اہل لوگ آئیں وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ حکومت تعلیم یافتہ نوجوانو ں کی محنت ضائع نہیں ہونے دے گی ان والدین کو مایوس نہیں ہونے دیں گے جو اپنا آج اپنے بچو ں کے مستقبل کے لیے قربان کرتے ہیں اور اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے خود قربانی دیتے ہیں

حکومت چاہتی ہے کہ ریاست پر عوام کا اعتماد بحال ہو وزیراعظم آزادکشمیر نے جملہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خالی ا سامیوں کی ریکوزیشنز بروقت پبلک سروس کمیشن کو ارسال کریں تاکہ پبلک سروس کمیشن خالی اسامیوں پر موزوں امیدواران کا انتخاب کر سکے اسامیوں کے خلاف حکم امتناعی کی حوصلہ شکنی کی جائے اور محکمے ریکوزیشنز ارسال کرنے کے بعد واپس لینے کی روش تبدیل کریں تاکہ ایڈھاک ازم سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ حکومت پبلک سروس کمیشن کی جملہ ضروریات پوری کرے گی تاکہ ادارہ بہتر انداز میں اپنا کام کر سکے۔آزاد خطہ کے اندر میرٹ کی بالادستی کے لیے پبلک سروس کمیشن میں ضرورت کے مطابق اصلاحات لائیں جائیں گی اصلاحات کے لیے پی ایس سی حکام سفارشات ارسال کریں ان پر عمل درآمد یقینی بنائی گے حکومت چاہتی ہے کہ پبلک سروس کمیشن ایسا مثالی ادارہ ہو جس کی مثال پورے ملک میں دی جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے امید ظاہر کی کہ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت کی اسامیوں پر جس طرح بروقت امتحانات منعقد کیے ہیں اسی طرح دیگر محکموں کی اسامیوں کے لیے بر وقت موزوں امیدواران کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ پبلک سروس کمیشن کے پاس کوئی ریکوزیشن زیر التواء نہ ہو۔پی ایس سی کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو دی گئی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس سی نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے جو بھی ریکوزیشن آئے گی اس پر تین ماہ کے اندر پراسسیس مکمل کیا جائے گا۔آزاد کشمیر مین اچھی بیورو کریسی کی سلیکشن کے لئے اصلاحات لائی گئی ہیں اور مزید اصلاحات کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر پبلک سروس کمشن نے ویلیو کے تعین کے لئے نئی حکمت عملی طے کی ہے جس پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ پبلک سروس کمیشن نے کورونا وباء کے عرصہ میں 200آسامیوں پر امیدواران کا انتخاب کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں