7.3شدت کا خوفناک زلزلہ، وارننگ جاری کر دی گئی

ٹوکیو(پی این آئی)جاپان کے مشرقی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے فوکوشیما سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 7.3 تھی۔ زلزلے کی گہرائی زیر سمندر 60 کلومیٹر تھی جس کے باعث کئی جاپان کے کئی شہر لرز اٹھے۔

 

ساحلی شہر فوکوشیما میں زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کردی گئی ہے۔ زلزلے کے فوری بعد نقصانات کی خبریں تاحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن جاپان سے آنے والی ویڈیوز میں اس خوفناک زلزلے کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close