عدم اعتماد سے پہلے بڑا جھٹکا، وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ وہ عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوات میں جلسہ کیا ہے جس پر الیکشن کمیشن عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرے۔عمران خان کی بندوق پر الیکشن کمیشن ہے جس کی اس نے توہین کی ہے۔

 

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطلب ہے کہ غربت اور مہنگائی کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کوئی ساتھی بھی ان کی حمایت میں ہاتھ نہیں اٹھا رہا ہے ،سب نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close