موقع پر کھیل پلٹنے کی تیاریاں۔۔ق لیگ عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کے دوران کیا کرنیوالی ہے؟ حکمت عملی تیار کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے مسلم لیگ (ق )کی قیادت میں اپنے کارڈ قومی اسمبلی اجلاس کے روز اسمبلی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے کہا کہ ( ق) لیگ کی قیادت میں اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے کارڈ تحریک عدم اعتماد کیلئے بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے شو نہیں کریں گے بلکہ اسمبلی کے اندر اپنے کارڈ ظاہر کریں گے۔

 

طلعت حسین کے مطابق اتحادی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ کسی کو یہ پیغام جائے کہ انہیں “تیسرے فریق” نے حکومت چھوڑنے کا کہا ہے، اس لیے وہ فیصلے میں تاخیر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close