اپوزیشن نے حکومت کے کتنے ارکان اسمبلی کو تحویل میں لے لیا؟ چوہدری پرویزالٰہی نے تصدیق کر دی

لاہور (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 سے 12 اراکینِ قومی اسمبلی اپوزیشن کی تحویل میں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ “پاکستان تحریک انصاف کے 10 سے 12 بندے ایسے ہیں جو ہمیں ملے تھے لیکن اب ہمیں مل نہیں رہے، ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں لیکن اب وہ ہمیں مل ہی نہیں رہے ہیں۔

 

 

یہ تمام لوگ “سیف کسٹڈی” میں ہیں۔”جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ ایم این ایز کس کی کسٹڈی میں ہیں تو چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ لوگ حکومت کی نہیں بلکہ اپوزیشن کی تحویل میں ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے کئی ایم این ایز کو غائب کردیا ہے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ ان ارکان کو پارلیمنٹ لاجز، سندھ ہاؤس اور فارم ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ حکومت کو ان ارکان کے نام پتا چل گئے ہیں اور اس نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ رضا کارانہ طور پر یہ ارکان واپس کردیے جائیں بصورتِ دیگر انہیں دن دیہاڑے بازیاب کرایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں