حالیہ گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے دو دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) 18سے 19 مارچ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش کے امکان ھیں ۔ کوہاٹ پشاور مردان صوابی کے علاقے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے ہزارہ ڈویژن کے علاقے ایبٹ آباد دیر سوات چترال گلگت بلتستان اور دیگر شمالی کے پی کے میں اکثر علاقوں میں بارش کے امکان ہیں۔ کشمیر ، مظفرآباد باغ کے علاقوں میں بھی بارش کے امکان ہیں۔ اس میں تبدیلی ممکن ہے۔

 

 

اسلام آباد، پنجاب کے اٹک کالاباغ مری اور انتہائی شمالی بالائی کچھ مقامات پرہلکی بارش متوقع ۔ لیکن امکان ففٹی ففٹی ۔ اس کے علاوہ ملک کے باقی زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک گرم اور صاف رہنے کے امکانات ہیں۔ وقت سے پہلے گرمی پڑنے کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں فرق پڑ سکتا ہے اس لیے کسان بھائی گندم کے پانی کا خاص خیال رکھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close