ہمارے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کو شکست دیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں اتحادیوں سےروابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔وزیراعظم نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close