جہانگیر ترین اور علیم خان نے پیسہ ڈبل کر لیا، جاوید بدرکےتہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے سابق کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے اپنا پیسہ ڈبل کر لیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے سابق کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے یہ الزام عائد کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ سیاسی فیصلوں پر اختلاف ہے لیکن وہ میرے لیڈر ہیں۔جاوید بدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سب پارٹیوں کا اکٹھا ہونا اپوزیشن کو چور ثابت کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close