پنجاب کی مجبوری ہے،پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ ضروری ہے ، پینا فلیکس لگادیئے گئے

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ(ق)کے کارکنان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی ٰ پنجاب بنوانے کے لیے ان کے حق میں بینرز آوایزاں کرنا شروع کر دیئے جن پر’’پنجاب کی مجبوری ہے،پرویز الہی وزیر اعلیٰ ضروری ہے‘‘درج کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی تگ و دو جاری ہے اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہی بھی خود کو وزارت اعلی کے خواہش مند ہیں۔

چوہدری پرویز الہی کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ق لیگ کے ورکرز بھی متحرک ہوچکے ہیں، کارکنوں نے ق لیگ کے مرکزی دفتر کے باہر وزیراعلی کے پینا فلیکس آویزاں کردئیے ہیں۔ ق لیگ کے سپورٹرز نے اہم شاہراہوں پر بھی پرویز الہی کے حق میں پینا فلیکس لگائے ہیں، جن پر آویزاں پینا فلیکس پر وزیراعلی پنجاب ضروری ہے چوہدری پرویز الہی کے الفاظ درج ہیں۔ پینافلیکس مسلم لیگ ق لاہور یوتھ ونگ صدر شیخ فیصل کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close