بزدارسرکارہٹانے میں ساتھ دینے پر(ن) لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی ، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

ملتان(پی این آئی)ملتان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید اخترانصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے انہیں پنجاب میں بزدارسرکارکوہٹانے میں ساتھ دینے کے بدلے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی پیشکش کی گئی ہے لیکن وہ اپنا ضمیرنہیں بیچیں گے ۔وہ ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی 215سے ایم پی اے جاویداخترانصاری کا کہنا تھا کہ جس طرح کپتان عمران خان

ڈٹ کرکھڑے ہیں ،اسی طرح کھلاڑی بھی ان کیساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک مجاہد وزیراعظم کیساتھ کھڑے ہیں جو محب وطن ہے اور اپنے ملک وعوام کیلئے سوچتا ہے۔ن لیگ نے چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے اور وہ یہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لوگ پیسوں کے بیگ لیکر اراکین کو خریدنا چاہتے ہیں لیکن ہرکوئی بکنے والا نہیں ہوتا،انہیں معلو م نہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین نظریے کی سیاست کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close