بڑی سیاسی شکست، عمران خان کے دوست نے استعفیٰ دے دیا

جالندھر (پی این آئی) بھارت کی ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی ناکامی پر پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی طرف سے ایکشن جاری ہے۔ ریاست پنجاب میں کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو پردیش کانگریس کمیٹی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں کانگریس کی ناکامی کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے سدھو نے سونیا گاندھی کی ہدایت پر استعفیٰ دیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ہونے والے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے بعد کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے گزشتہ روز مختلف صدور کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے اتر پردیش، اتر کھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور کے پردیش کانگریس کمیٹی کے صدور کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی تاکہ پارٹی کی تنظیمِ نو آسان بنائی جا سکے۔ اتر کھنڈ، گوا، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ اسمبلی انتخابات میں شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور اب نوجوت سنگھ سدھو نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں