ماہانہ 6 سے 10 ہزار کی بچت، سستے ایندھن کی فراہمی آج سے شروع کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن آج سے کھل گئے ہیں اس طرح گاڑیوں کے لیے سستے ایندھن کی فراہمی آج سے شروع ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ سی این جی ملنے کے باعث عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کر سکے گا۔

غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close