سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی۔۔خریداروں کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی سامنے آ گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

 

10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 157 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 768 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close