گاڑیوں کی چوری میں دو خواتین بھی ملوث، مرکزی ملزم بھی پکڑا گیا

کراچی(آن لائن)ایسٹ پولیس نے گاڑیوں کی لفٹنگ میں ملوث زخمی ملزم کو دو ساتھی خواتین سمیت گرفتار کر لیا۔گلستان جوہر پولیس کے مطابق بلاک 6 میں ملزم ٹیوٹا کرولہ کار جو کہ چوری شدہ ہے میں دو خواتین سمیت سوار ہوکر جا رہا تھا،پولیس نے چیکنگ کے لیے رکنیکا اشارہ کیا تو ملزم نے فارنگ شروع کردی،دو طرفہ مقابلے کے نتیجے میں میں لفٹر ملزم زخمی حالت میں دو ساتھی خواتین سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد امجد جبکہ ساتھی خواتین کی شناخت غلام فاطمہ اور کوثر کے ناموں سے ہوی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدای تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم شہر سے گاڑیوں کو اسلحہ کے زور پر چھیننے اور چوری کرکے شفٹ کرنے میں ملوث ہے، ملزم دونوں خواتین سے چوری شدہ گاڑیوں کو شفٹ کرنے میں مدد لیتا ہے،گرفتار زخمی ملزم سے پستول بمع ایمونیشن، چلیدہ خول ،موبال فونز ، نقدی اور کرولہ کار نمبر BUH-036 برآمد کی گئی ہے۔

ملزمان کے زیر استعمال برآمدہ کرولہ کار تھانہ شاہراہ فیصل سے مقدمہ الزام نمبر 16025/2021 میں مطلوب تھی۔ملزمان گاڑی کار کو جعلی نمبر پلیٹ نمبری ACN-058 لگا کر جا رہے تھے،گرفتار ملزم اور خواتین ملزمہ کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی معلوم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close