صدر آزاد کشمیر سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم کی ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب جبکہ آزادکشمیر میں ہائیکورٹ تقریباً مکمل ہو چکی ہے لہذا عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

کیونکہ لوگوں تک انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری عدلیہ کے ججز میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ لوگوں کو جلد اور صحیح انصاف مہیا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پرصدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close