لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔حمزہ شہباز نے لیگی وفد کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق لیگی وفد اور ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ترین گروپ کے اراکین نے پنجاب کے معاملات پر مایوسی کا اظہار کیا، ارکان نے مہنگائی ، بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی کرپشن پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ملاقات میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے اس ملاقات کے بعد کہا کہ اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے ملاقات میں حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی بات نہیں کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کس کو بنانا ہے؟ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں