اسلام آباد (پی این آئی) جاتی سردیوں میں ابھی تک گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ لیکن پاکستان ن لیک کے سینئر رہنما سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے موسم گرما میں گیس اور گندم کا بحران آنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ترقی کرتی معیشت ملی تھی جبکہ آج پاکستان کی معیشت ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں،
سارے قرضے خسارا پورا کرنے میں جھونک دیے ہیں۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قرضوں کو پورا کرنے کے لیے آنے والی حکومت اس پلِ صراط سے گزرے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں